بشکیک: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی، ایرانی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کا باہر آکر استقبال کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک میں موجود ہیں، جہاں ان کی ایرانی صدر سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔