Get Alerts

اقتدار اللہ کی امانت ہے، ہر پائی عوام کی ہے، خدمت کا سفر رُکے گا نہیں:مریم نواز

 اقتدار اللہ کی امانت ہے، ہر پائی عوام کی ہے، خدمت کا سفر رُکے گا نہیں:مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اقتدار اللہ تعالیٰ کی امانت ہے اور عوام کی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ  کاکہنا تھا کہ یہ زیرو ٹیکس بجٹ ہے لیکن اس میں صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پیکج شامل ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ فنانشل ڈسپلن، ای-ٹینڈرنگ اور شفاف گورننس کی بدولت اسکینڈل فری ترقیاتی عمل جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں 94 نئے ترقیاتی پروگرام اور 100 منصوبے شامل کیے گئے ہیں، جبکہ 700 سڑکوں کی تعمیر سے 12 ہزار کلومیٹر طویل نیٹ ورک مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم و صحت کے شعبوں کے لیے ریکارڈ فنڈز مختص کیے گئے ہیں، ہر ہسپتال میں مفت ادویات دستیاب ہوں گی اور سرکاری سکولوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے باوجود 740 ارب روپے کا سرپلس بجٹ پیش کیا گیا، اور مقامی قرضوں میں 94 فیصد تک کمی ممکن ہوئی ہے۔

انہوں نے ٹیکس نیٹ بڑھانے، سرکاری ملازمین کو کارکردگی کی بنیاد پر بونس دینے، کم از کم اجرت 40 ہزار مقرر کرنے اور اجرتی نظام کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا بھی اعلان کیا۔

ٹیگز: