Get Alerts

پنجاب میں مزدوروں کے لیے خوشخبری: کم از کم اجرت 40 ہزار روپے کر دی گئی

پنجاب میں مزدوروں کے لیے خوشخبری: کم از کم اجرت 40 ہزار روپے کر دی گئی

لاہور: پنجاب حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں صوبے بھر کے محنت کشوں کے لیے بڑی خوشخبری دے دی۔ صوبائی حکومت نے کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

5300 ارب روپے کے سالانہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد جبکہ پنشن میں 5 فیصد اضافے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین کی جانب سے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی گئی، جس سے ایوان کا ماحول کشیدہ رہا۔

ٹیگز: