Get Alerts

 ایٹمی طاقت امن کے لیے ہے، اسرائیل نے ظلم کیا، ایران کے ساتھ کھڑے ہیں : نواز شریف کا دوٹوک مؤقف

 ایٹمی طاقت امن کے لیے ہے، اسرائیل نے ظلم کیا، ایران کے ساتھ کھڑے ہیں : نواز شریف کا دوٹوک مؤقف

لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ضرور ہے، مگر اس کی بنیاد امن کے لیے رکھی گئی تھی، نہ کہ کسی پر حملے کے لیے۔

ایون فیلڈ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے اسرائیلی کارروائی کو ’کھلی زیادتی‘ قرار دیا اور کہا کہ "کسی کے گھر پر حملہ کرنا کون سی انسانیت ہے؟ ہم ایران کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔"

انہوں نے شہباز شریف اور مریم نواز کی بجٹ تقریر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "یہ بجٹ عوامی فلاح اور ملکی ترقی کی جانب بڑا قدم ہے، دونوں نے نیک نیتی سے عوامی خدمت کا بیڑا اٹھایا ہے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اب تنزلی سے نکل کر ترقی کی طرف گامزن ہے، اللہ کی برکت سے حالات سنبھل رہے ہیں، اور یہ ثابت کر رہا ہے کہ نیت صاف ہو تو منزل بھی قریب آتی ہے۔

ٹیگز: