Get Alerts

وفاقی وزیر داخلہ کی منصورہ آمد، حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات؛ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر داخلہ کی منصورہ آمد، حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات؛ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ نے منصورہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال سمیت اہم قومی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ حالات، ملکی استحکام اور عوامی مسائل کے حل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے مخلصانہ کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام اور تنازعات کے حل کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں اہمیت رکھتی ہیں۔

ملاقات میں قومی معاملات پر مشاورت اور باہمی رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ٹیگز: