Get Alerts

 امریکی وعدوں کی جانچ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے:پزشکیان کا دعویٰ

 امریکی وعدوں کی جانچ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے:پزشکیان کا دعویٰ

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت طویل مذاکرات کے بعد طے پائی، جس پر مجلسِ شوریٰ اور سپریم لیڈر کی تائید کے بعد دستخط کیے گئے۔

مسعود پزشکیان کے مطابق مفاہمتی یادداشت کا مقصد ایرانی حقوق کے احترام سے متعلق امریکی عزم کو جانچنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مختلف مراحل میں مذاکرات کیے گئے اور اہم امور پر غور کے بعد یہ پیش رفت سامنے آئی۔

ایرانی فوج کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی بھی فریق نے معاہدے یا مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کی تو ایران کی جانب سے فوری اور سخت ردِعمل دیا جائے گا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ مذاکرات میں معاہدے کی مزید تفصیلات، تکنیکی معاملات اور دیگر اہم نکات پر بات چیت جاری رہے گی۔

ٹیگز: