Get Alerts

پنجاب میں بارشوں کا نیا سلسلہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

پنجاب میں بارشوں کا نیا سلسلہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

لاہور: پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے بھر میں آندھی، بارشوں اور ژالہ باری کے امکان کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق آج سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ بارشوں کا سلسلہ 20 جون تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو پیشگی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کا کہا گیا ہے۔

دوسری جانب مختلف علاقوں میں گزشتہ رات ہونے والی بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔ لاہور میں صبح سے بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے، جبکہ ہوائیں چلنے سے موسم میں بہتری محسوس کی جا رہی ہے۔

ٹیگز: