Get Alerts

پنجاب میں یکم جولائی سے بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

پنجاب میں یکم جولائی سے بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

لاہور: صوبہ پنجاب میں یکم جولائی سے آندھی، بارشوں اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کرتے ہوئے پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق 6 جولائی تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال اور جہلم میں بارشیں متوقع ہیں۔

ترجمان کے مطابق منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، شیخوپورہ اور نارووال میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور اور فیصل آباد میں شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ متعلقہ اداروں کو ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیگز: