Get Alerts

انمول پنکی کے موبائل سے 100 جی بی ڈیٹا برآمد، فرانزک رپورٹ تفتیشی افسر کو موصول

انمول پنکی کے موبائل سے 100 جی بی ڈیٹا برآمد، فرانزک رپورٹ تفتیشی افسر کو موصول

لاہور: منشیات فروش انمول پنکی کے موبائل فون کی فرانزک رپورٹ تفتیشی افسر کو موصول ہو گئی، جس میں فون سے بڑی مقدار میں ڈیجیٹل مواد برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی فرانزک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موبائل فون سے تقریباً 100 جی بی ڈیٹا حاصل کیا گیا، جس میں 75 ہزار سے زائد تصاویر اور 13 ہزار سے زیادہ افراد کے فون نمبرز اور رابطہ معلومات شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق موبائل ڈیٹا کا مزید جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ برآمد ہونے والی معلومات کی بنیاد پر تحقیقات کو آگے بڑھایا جا سکے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ فرانزک تجزیے سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں ممکنہ روابط اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: