Get Alerts

حیدرآباد ہالا روڈ گرڈ سٹیشن آتشزدگی: بجلی کی فراہمی بحال، متاثرہ آٹو ٹرانسفارمر الگ کر دیا گیا

حیدرآباد ہالا روڈ گرڈ سٹیشن آتشزدگی: بجلی کی فراہمی بحال، متاثرہ آٹو ٹرانسفارمر الگ کر دیا گیا

لاہور: نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (این جی سی) کے ترجمان کے مطابق حیدرآباد کے ہالا ناکہ میں واقع 220 کے وی ہالا روڈ گرڈ سٹیشن میں آٹو ٹرانسفارمر میں آتشزدگی کے بعد متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔

ترجمان این جی سی کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ آج صبح 6 بج کر 5 منٹ پر پیش آیا، جس کے بعد متاثرہ 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفارمر (ٹی-1) کو فوری طور پر سسٹم سے الگ کر دیا گیا۔ متبادل انتظامات کے ذریعے گرڈ سٹیشن کو دوبارہ فعال کیا گیا اور دوپہر 12 بج کر 15 منٹ پر تمام متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال کر دی گئی۔

این جی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ دیگر دو 220/132 کے وی پاور ٹرانسفارمرز اور 132 کے وی بس بارز کو بھی چارج کر دیا گیا ہے، جبکہ حیسکو کا بجلی کی تقسیم کا نظام معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔ترجمان کے مطابق این جی سی حیدرآباد ریجن کی ٹیموں نے مقامی فائر فائٹنگ اداروں اور ریسکیو سروسز کے تعاون سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور بجلی کے نظام کو مزید نقصان سے محفوظ رکھا۔
این جی سی حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، جبکہ متاثرہ آٹو ٹرانسفارمر سے متعلق مزید تکنیکی جائزہ بھی جاری ہے۔

ٹیگز: