اڈیالہ جیل کے ارد گرد سیکیورٹی مزید سخت، اضافی نفری طلب، خار دار تاروں کی تنصیب شروع

اڈیالہ جیل کے ارد گرد سیکیورٹی مزید سخت، اضافی نفری طلب، خار دار تاروں کی تنصیب شروع

راولپنڈی : سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ جیل کے باہر خار دار تاروں کی تنصیب شروع کرکے اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی۔

نیو نیوز کے مطابق جیل سے متصل اڈیالہ روڈ پر ناکے قائم کر دیے گئے ہیں۔ جیل کے مرکزی دروازے پر ملاقاتوں پر پابندی کے بینرز بھی آویزاں کر دیے گئے۔

اڈیالہ جیل سے متصل سڑک پر خار دار تاروں کی فینسنگ کا کام تیز کردیا گیا۔ جیل کے باہر غیر متعلقہ افراد، اور گاڑیوں کو رکنے کی اجازت نہیں ہے، میڈیا کی سیٹلائٹ گاڑیوں کو جیل سے 2 کلومیٹر کے فاصلے پر کھڑے ہونے کی اجازت ہے۔  اڈیالہ جیل میں صرف متعلقہ افراد کو جانے کی اجازت ہے۔

قبل ازیں 7 مارچ کو راولپنڈی پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچالیا تھا۔

مصنف کے بارے میں