Get Alerts

لاہور کےمختلف علاقوں میں علی الصبح ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار

لاہور کےمختلف علاقوں میں علی الصبح ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار

لاہور : مختلف علاقوں میں علی الصبح ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے اور سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری جبکہ کم سے کم 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد اور ہواؤں کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چند روز تک مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور آنے والے ہفتے میں بھی بارش کے امکانات کے باعث موسم خوشگوار رہے گا۔

ٹیگز: