واشنگٹن: امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کی حفاظت کے لیے دنیا بھر سے مدد کی اپیل کی، لیکن زیادہ تر ممالک نے فوری کارروائی نہیں کی۔
جاپان نے اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کردیا، پالیسی چیف کا کہنا ہے کہ خطے میں خطرے کی شدید صورتحال ہونے پر ہی وہ جہاز بھیجیں گے۔ چین بھی خاموش ہے، تاہم چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ چین فریقین کے ساتھ رابطے بہتر کر کے تعمیری کردار ادا کرے گا۔ امریکی وزیر توانائی نے بھی چین سے امداد مانگی ہے۔
برطانیہ اور جنوبی کوریا نے بھی معاملے کا جائزہ لینے کا عندیہ دیا ہے، جبکہ فرانس پہلے ہی اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر چکا ہے۔ برطانوی وزیر توانائی نے کہا کہ ضرورت پڑی تو بارودی سرنگیں تلاش کرنے والے ڈرون بھیجا جا سکتا ہے۔