Get Alerts

ایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

ایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے سربراہ علی رضا تنگسری نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی امریکی یا اتحادی فوجی بحری جہاز کو ایرانی میزائل اور خودکش ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا جائے گا۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی وزیر توانائی نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی بحریہ نے ایک تیل بردار جہاز کو آبنائے ہرمز میں حفاظتی کور فراہم کیا، لیکن بعد میں وہ بیان حذف کر دیا گیا۔ تنگسری کے مطابق، یہ دعویٰ مکمل طور پر بے بنیاد ہے اور ایران کسی بھی غیر مجاز بحری بیڑے کو اس راستے سے گزرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

ٹیگز: