عالمی عدالت کلبھوشن کی پھانسی رکوائے، بھارت کی اپیل

عالمی عدالت کلبھوشن کی پھانسی رکوائے، بھارت کی اپیل

جینوا:کلبھوش کی سزائے موت پر بھارت عالمی عدالت میں ویانا کنونشن کا سہارا ڈھونڈنے کی تیاری کرنے لگا۔ بھارت نے اپنے دہشت گرد کو بچانے کےلیے بوگس دلائل دیے تو بھارتی میڈیا نے پراپیگنڈہ شروع کر دیا۔عالمی عدالت انصاف میں بھارت کے کمزور دلائل اور بے بنیاد خدشات کا اظہار
بھارتی وکیل کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے ، پاکستان عالمی عدالت کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی کلبھوشن کو پھانسی چڑھا دے گا۔دوسری طرف بھارتی وکیل نے عالمی عدالت سے اپیل کی کہ بھارتی جا سوس تک قونصلر رسائی کے مطالبے کو پورا کیا جائے،ادھر بھارتی میڈیا نے بھی جھوٹے پراپیگینڈے کا سہارا لیا اور جج سے پاکستانی سفارتکار کی دوستی ثابت کرنے کی ناکام کوششیں شروع کر دیں۔

یا د رہے بھارتی جاسوس پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لیے پاکستان میں موجود تھا، اب ابھارت اپنے دہشت گرد جاسوس کو بچانے کے لیے عالمی عدالت میں جا پہنچا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں