Get Alerts

بچے پیدا کریں چھٹیاں انجوائے کریں، والدین کی سہولت کے لیے نیا بل منظور

بچے پیدا کریں چھٹیاں انجوائے کریں، والدین کی سہولت کے لیے نیا بل منظور

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نےسینیٹر قرۃ العین مری کی جانب سے پیش کیا گیا میٹرنٹی اینڈ پیرٹنٹی بل منظور کر لیا گیا۔

میٹرنٹی اینڈ پیرٹنٹی بل کی منظور ی کے بعد بچے کی پیدائش پر والد 30 دن کی پیڈ چھٹی لے سکیں گے جبکہ ماں کو پہلی پیدائش پر 6 ماہ، دوسری پر 4 جبکہ تیسری پر 3 ماہ کی چھٹی مل سکے گی۔

والد کو چھٹیاں سروس میں تین دفعہ میسر ہوں گی، قانون کا اطلاق اسلام آباد کی حدود میں نجی و سرکاری اداروں دونوں پر ہوگا۔