عمران خان کی گرفتاری سے قبل فیصلہ ہوا جی ایچ کیو جائیں گے، میں نے مخالفت کی، فوج کیخلاف نہیں جا سکتا،پارٹی چھوڑ رہا ہوں: محمود مولوی

عمران خان کی گرفتاری سے قبل فیصلہ ہوا جی ایچ کیو جائیں گے، میں نے مخالفت کی، فوج کیخلاف نہیں جا سکتا،پارٹی چھوڑ رہا ہوں: محمود مولوی

کراچی : پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے عمران خان کی گرفتاری سے قبل اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا جی ایچ کیو جائیں گے۔

محمود مولوی نے کراچی میں پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بطور ایم این اے قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہورہا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ  پارٹی چھوڑنے کی وجہ یہ ہے کہ میں نہ کبھی فوج کے خلاف گیا ہوں نہ کبھی جاؤں گا۔

انھوں نے کہا کہ  کیا ہم اقتدار میں آئے تھے تو فوج کے خلاف تھے؟ جو کام انڈیا نہیں کر سکا وہ ہم نے کر دکھایا۔ پی ٹی آئی اس لیے آیا تھا کہ یہ سلجھی ہوئی جماعت تھی۔

محمود مولوی نے کہا جو لوگ تحریک انصاف سے ان پرتشدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور جو لوگوں کو بھڑکانے میں ملوث تھے، تحریک انصاف کو ان کو سزا دینے کا اعلان کرنا چاہیے۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ چھ روز پہلے پارٹی میں بات ہو رہی تھی کہ خان صاحب کو کچھ ہوا تو ہم جی ایچ کیو جائیں گے تاہم میں نےاس کی مخالفت کی تھی۔

مصنف کے بارے میں