Get Alerts

منشیات برآمدگی کیس: ملزمہ انمول عرف پنکی کا جسمانی ریمانڈ مسترد، جیل بھیجنے کا حکم

منشیات برآمدگی کیس: ملزمہ انمول عرف پنکی کا جسمانی ریمانڈ مسترد، جیل بھیجنے کا حکم

کراچی:کراچی کی ملیر عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمے میں نامزد ملزمہ انمول عرف پنکی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے ملزمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو یکسر مسترد کر دیا۔پنکی کو کراچی کی 3 مختلف عدالتوں میں پیش کیا گیا۔ 2 عدالتوں نے ملزمہ کے ریمانڈ کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نمائندہ نیو نیوز کراچی   وقاص خان  کے مطابق     ملیر کے سپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سچل تھانے میں درج منشیات برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس حکام نے عدالت کو بتایا کہ گرفتار منشیات ڈیلر ملزمہ انمول عرف پنکی کی نشان دہی پر سچل کے علاقے سے مزید منشیات برآمد کی گئی ہے، اس لیے تفتیش کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ملزمہ کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
تاہم، اسپیشل مجسٹریٹ نے پولیس کے دلائل سے اتفاق نہ کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا رد کر دی اور ملزمہ کو فوری طور پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کر دیے۔

ٹیگز: