Get Alerts

منشیات کیس: مبینہ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف اہم پیشرفت، مدعی مقدمہ کا بند کمرے میں دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ

منشیات کیس: مبینہ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف اہم پیشرفت، مدعی مقدمہ کا بند کمرے میں دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ

کراچی :کراچی کی مقامی عدالت میں منشیات کی مبینہ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت ہوئی، جس کے دوران کیس میں ایک اہم قانونی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر رضوانہ مغل نے عدالت کے روبرو مدعی مقدمہ کا اہم ترین بیان ریکارڈ کروایا۔

تفصیلات کے مطابق، کیس کی حساسیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے عدالت نے مدعی مقدمہ کا دفعہ 164 کے تحت بیان بند کمرے (In-Camera) میں ریکارڈ کیا۔ سماعت کے دوران جیل حکام کی جانب سے ملزمہ انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس نے عدالتی کارروائی کا مشاہدہ کیا۔ قانونی ماہرین کے مطابق، مدعی کے اس اہم ترین بیان کے بعد اب ملزمہ کے خلاف کیس کے ٹرائل میں تیزی آنے کا امکان ہے۔

ٹیگز: