کراچی: مقامی عدالت نے انمول عرف پنکی کیس میں مبینہ سہولت کاروں کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
نمائندہ نیو نیوز کراچی وقاص خان کے مطابق عدالت میں زیر سماعت کیس کے دوران مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی کے قریبی مبینہ سہولت کار ہیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر غیر قانونی مالی لین دین اور رقوم کی منتقلی کے عمل میں معاونت کرتے رہے۔
تحقیقات کے مطابق سہیل الرحمان اور ذیشان رحمان پر الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر انمول عرف پنکی کی مبینہ بلیک منی کو وائٹ کرنے میں مدد فراہم کرتے تھے۔ تفتیش میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ اکاؤنٹس منجمد ہونے کے بعد مبینہ طور پر سمیر نامی شخص کی مدد سے مالی ٹرانزیکشنز جاری رکھی جاتی تھیں۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت اور تفتیش جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔