Get Alerts

کوکین ڈگر 'انمول عرف پنکی' سہولت کاری کیس؛ پولیس کا گھیرا تنگ، ملزم محمد سمیر کی گرفتاری اور تفتیش کی اجازت

کوکین ڈگر 'انمول عرف پنکی' سہولت کاری کیس؛ پولیس کا گھیرا تنگ، ملزم محمد سمیر کی گرفتاری اور تفتیش کی اجازت

کراچی: کوکین ڈگر انمول عرف پنکی کی سہولت کاری کے کیس میں درخشاں اور گارڈن پولیس نے کارروائی تیز کرتے ہوئے ملزمہ کے سہولت کاروں کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔ پولیس نے کارروائی آگے بڑھاتے ہوئے ملزمہ کے قریبی ساتھی کی گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

پولیس کی جانب سے ملزم محمد سمیر کی مقدمات میں گرفتاری اور تفتیش کی اجازت مانگی گئی تھی، جس پر سٹی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کو دو مقدمات میں ملزم کی باقاعدہ گرفتاری اور تفتیش کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت سے اجازت ملنے کے بعد پولیس نے ملزم سے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

ٹیگز: