Get Alerts

اداکارہ صنم سعید کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیار

اداکارہ صنم سعید کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیار

کراچی: پاکستانی اداکارہ صنم سعید اور ماڈل روما ریاض عالمی شہرت یافتہ Cannes Film Festival میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی، جہاں وہ ملک کا مثبت اور ثقافتی تشخص اجاگر کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ صنم سعید اس سال پہلی بار کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کر رہی ہیں، جو ان کے کیریئر کے لیے ایک اہم سنگِ میل تصور کیا جا رہا ہے۔ انہیں "ساؤتھ ایشین ویمن ایکسیلینس ان سنیما اینڈ آرٹس" کے ابتدائی اعزازی گروپ میں بھی شامل کیا گیا ہے، جو جنوبی ایشیائی خواتین کی فلم اور آرٹس کے شعبے میں خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا جاتا ہے۔

اس موقع پر صنم سعید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ کانز کے اس عالمی پلیٹ فارم پر پاکستانی سنیما کی معروف شخصیت بیگم شمیم آرا کی میراث کو اپنے ساتھ لے کر جا رہی ہیں۔

اداکارہ اور ماڈل کی اس عالمی ایونٹ میں شرکت کو شوبز حلقوں کی جانب سے پاکستان کے لیے ایک مثبت اور قابلِ فخر پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

ٹیگز: