فلم ’جامن کا درخت‘ کانز   فلم فیسٹیول کے لیے منتخب

 فلم ’جامن کا درخت‘ کانز   فلم فیسٹیول کے لیے منتخب

لاہور: مختصر   فلم ’جامن کا درخت‘ کانز  فلم فیسٹیول کے لیے منتخب کرلی گئی ہے۔ اس مختصر فلم کو فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔اداکار عدنان صدیقی کے منفی کردار پر مبنی مختصر فلم ’جامن کا درخت‘ کا درخت کو کانز ورلڈ فلم فیسٹیول کے لیے منتخب کیاگیا ہے۔ 

یہاں یہ بات واضح رہے کہ فرانس میں منعقد ہونے والا کانز فیسٹیول اس سے بڑا ہے جب کہ کانز ورلڈ فلم فیسٹیول قدرے غیر مقبول فلمی میلہ ہے۔فلمساز رافع راشدی نے تصدیق کی ہے کہ ان کی مختصر فلم ’جامن کا درخت‘ کو بھی کانز ورلڈ فلم فیسٹیول کے لیے منتخب کیاگیا ہے۔

’جامن کا درخت‘ کا ٹریلر گزشتہ ماہ جنوری میں ریلیز کیا گیا تھا، جس میں عدنان صدیقی کو منفی کردار میں دکھایا گیا تھا
مختصر ٹریلر میں عدنان صدیقی کے کردار کریم کو ایک طرف میڈیا انڈسٹری کے نامور شخص کے طور پر دکھایا گیا ہے تو دوسری طرف اسے خواتین کا استحصال کرتے دکھایا گیا ہے۔

’جامن کا درخت‘ کا کہانی بی گل نے لکھی ہے اور فلم کو فیصل کپاڈیا نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ اسے ہدایتکار رافع راشدی کی پروڈکشن کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا اور انہوں نے ہی اس کی ہدایات دی ہیں۔

مصنف کے بارے میں