بھارت میڈیکل ویزوں پر سیاست کر رہا ہے ،دفتر خارجہ

بھارت میڈیکل ویزوں پر سیاست کر رہا ہے ،دفتر خارجہ

اسلام آباد: پاکستانی مریضوں کو میڈیکل ویزہ نہ دینا پر پاکستان نے بھارت کی مذمت کی ہے ،بدھ کے روز پاکستان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت پاکستان مریضوں جو کہ بھارت میں علاج کی غرض سے جانا چاہتے ہیں انکو ویزے جاری نہیں کر رہا ہے۔

اسامہ علی خان جگر کے کینسر میں مبتلا ہے،بھارت نے میڈیکل کے ویزے کے انکار پر اُنھوں نے علاج کے لیے ترکی جانے کا فیصلہ کیا اب وہ کامیاب علاج کے بعد پاکستان واپس آ چکے ہیں۔

بھارت پاکستان سے تعلق رکھنے والے مریضوں پر کڑی شرائط عائد کر رہا ہے ،بھارتی ایمبیسی کی طرف سے یہ کہا جا رہا ہے جو مریض بھی علا ج کی غرض سے بھارت آنا چاہتے ہیں انہیں پہلے دفتر خارجہ کے ریفرنس لیٹر لینا ہونگے اس کے بعد ہی ویزا مل پائے گا۔

مریضوں کے ساتھ بھارت کا یہ رویہ قابل مذمت ہے اور ایک غیر انسانی عمل ہے،پاکستان دفتر خارجہ کے ترجماں نے اسامہ کے علاج پر ترکی کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اسامہ کا کہنا ہے کہ جگر کے کینسر کا پتا لگنے پر مجھے پتا چلا کہ اسکا علاج صرف بھارت میں ممکن ہے لیکن جب میں نے بھارت کی ایمبیسی میں ویزہ کے لیے درخواست کی تھی تو مجھے اس وقت سخت ما یوسی ہوئی جب بھارت نے خالص انسانی ہمدردی کے معاملے سیاست شروع کر دی۔