شیخوپورہ میں سکول وین ٹرین کیساتھ ٹکرا گئی، 2 طالبات جاں بحق

شیخوپورہ میں سکول وین ٹرین کیساتھ ٹکرا گئی، 2 طالبات جاں بحق
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

شیخوپورہ: شیخوپورہ میں سکول وین ٹرین کیساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 طالبات جاں بحق جبکہ دیگر زخمی ہو گئیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 
یہ حادثہ شیخوپورہ کے علاقے سریانوالا کے قریب ریلوے پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا جبکہ اس افسوسناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمی طالبات کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔ 
ہسپتال ذرائع کے مطابق ہسپتال میں 2 طالبات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملیں جن کی شناخت مصباح اور نورین کے ناموں سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب ٹرین حادثے کے بعد اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں احتجاج کیا اور ٹرین کو بھی روکے رکھا تاہم پولیس حکام کیساتھ مذاکرات کے بعد اسے جانے دیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ حادثہ ریلوے حکام کی غفلت سے پیش آیا اور بار بار مطالبات اور درخواستوں کے باوجود اس جگہ پر پھاٹک نہیں لگایا گیا ہے۔