Get Alerts

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا

راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا فیصلہ کن آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، اور قومی ٹیم سیریز جیتنے کے لیے پرعزم ہے۔

سیریز کے آخری میچ سے قبل سری لنکا کی ٹیم نے اپنی خامیوں پر قابو پانے اور بہتر کارکردگی کے لیے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔

پاکستان نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دی تھی، جبکہ دوسرے میچ میں بھی پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔آج کے میچ میں پاکستان کی کوشش ہوگی کہ وہ سیریز 3-0 سے جیت کر سری لنکا کے خلاف مکمل فتح حاصل کرے۔

ٹیگز: