Get Alerts

ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی اپنے گھٹنے کا علاج کرانے کیلئے برطانیہ روانہ 

ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی اپنے گھٹنے کا علاج کرانے کیلئے برطانیہ روانہ 

دبئی:ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی اپنے گھٹنے کا علاج کرانے کیلئے برطانیہ روانہ ہو گئے ہیں۔جہاں وہ اپنے گھٹنے کا علاج کروائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصویر کیساتھ مداحوں کے لیے پیغام شیئر کیا ہے ۔جس میں انہوں نے لکھا وہ گھٹنے کی "ری حیب" کے لئے انگلینڈ جا رہے ہیں ۔جہاں سے وہ مکمل فٹ ہو کر پہلے سے مضبوطی کے ساتھ واپس لوٹیں گے ۔

اظہر علی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے پہلے مکمل فٹ ہونا ان کا ہدف ہے ۔واضح رہے کہ سابق کپتان گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکے تھے ۔وہ فیملی سے ملاقات کے لیئے دبئی سے لاہور آئے ہو  ئےتھے۔