پاک فوج اورحکومت میں کسی قسم کی کوئی دراڑنہیں: احسن اقبال

پاک فوج اورحکومت میں کسی قسم کی کوئی دراڑنہیں: احسن اقبال
پاک فوج اورحکومت میں کسی قسم کی کوئی دراڑنہیں: احسن اقبال
پاک فوج اورحکومت میں کسی قسم کی کوئی دراڑنہیں: احسن اقبال
پاک فوج اورحکومت میں کسی قسم کی کوئی دراڑنہیں: احسن اقبال

ننکانہ صاحب: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت اور پاک فوج میں کوئی دراڑنہیں،ہم سب ایک کشتی کے سوارہیں، ملک دشمنوں کی کوشش ہے کہ بداعتمادی اورعدم استحکام پیداکیاجائے لیکن انہیں اس میں کامیابی نہیں ہوگی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے ننکانہ صاحب میں شہید کیپٹن حسنین کے گھر کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میںنے بیان دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس کی وضاحت کردی اور معاملہ ختم ہوگیا، اس معاملے کو مزید ہوا دے کر ملک میں افراتفری اور انارکی کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جار ہی ہے۔
انک کہنا تھا کہ اس وقت پاک فوج اور حکومت کے درمیان کسی بھی قسم کا کوئی اختلاف نہیں، ملک کی خاطرجانوں کانذرانہ دینے والے پاک فوج کے جوان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور ہمیں ان پر فخرہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے لازوال قربانیاں دی ہیں،دنیا کی کوئی بھی طاقت پاکستانیوں کے جذبے کو شکست نہیں دے سکتی ۔


انھوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن بداعتمادی پیداکرناچاہتے ہیں،ہمیں پاکستان کے مثبت پہلوابھارنے ہیںاور اس ملک کو ترقی یافتہ و خوشحال پاکستان بنانا ہے۔ ہم سب مل کر اس پاکستان کو قائدا عظم کا پاکستان بنانا ہے،ایساپاکستان جس میں تمام مذاہب کے لوگ امن سے رہ سکیں۔ جس ملک کااستحکام کمزورہواسکی طاقت کم ہوجاتی ہے، ہم پاکستان کے مستقبل کو بہتر بنانے کی جنگ لڑ رہے ہیں اورپاکستان کومضبوط اورمعاشی طاقت بنانے کے لیے اپنااپناکرداراداکررہے ہیں۔