لاہور میں ایک لاکھ 71 ہزار بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو جرمانے کئے گئے

لاہور میں ایک لاکھ 71 ہزار بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو جرمانے کئے گئے
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور :صوبائی دارالحکومت میں 23 ستمبر کے بعد سے اب تک ایک لاکھ 71 ہزار بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو جرمانے کئے گئے۔


لاہور ہائیکورٹ میں ٹریفک رولز پر عمل درآمد کے لیے کیس کی سماعت ہوئی، سی ٹی او لیاقت علی ملک نے ہیلمٹ پر عملدرآمد رپورٹ پیش کر دی۔ جس کے مطابق لاہور میں 23 ستمبر کے بعد سے اب تک ایک لاکھ 71 ہزار بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو جرمانے کئے گئے۔ مال روڈ پر بائیس ہزار دو سو اننانوے چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔


لاہور ہائیکورٹ نے ہیلمٹ کے نفاذ کو مال روڈ سے بڑھا کر شہر میں عملدآمد کرانے کا حکم دیدیا، لیبر کیپ، کنٹریکشن کیپس سمیت دیگر تمام مصنوعی ہیلمٹ پہننے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔


ہاتھ میں ہیلمٹ پکڑنے والوں، موٹرسائیکل کی ٹینکی پر ہیلمٹ رکھنے والوں کے بھی چالان کئے جائیں گے۔ ایک ماہ کے بعد کوئی بھی شخص گاڑی، موٹر سائیکل بغیر لائسنس نہیں چلائے گا۔ عدالت نے لین لائن پر سختی سے پابندی کرانے اور پیر تک لائسنس ٹکٹوں کو بینک میں جمع کرانے کا طریقہ کار واضح کرنے کا بھی حکم دیدیا۔