پولیو کے قطرے نہ پلانے والے  والدین کو ایک ماہ قید اور 50,000 روپے جرمانے کا اعلان

 پولیو کے قطرے نہ پلانے والے  والدین کو ایک ماہ قید اور 50,000 روپے جرمانے کا اعلان

حیدرآباد : ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کیلئے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو جرمانے اور جیل کی سزائیں دینے کا اعلان کردیاڈپٹی کمشنر کی جانب سے کئے گئے اعلان کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

حیدرآباد ڈپٹی کمشنر طارق قریشی کو دفعہ 1 کے تحت جرمانے عائد کرنے کے اختیارات دے دیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  پولیو کے قطرے نہ پلانے والے  والدین کو ایک ماہ قید اور 50,000 روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے عوام سے گزارش کی کہ بچوں کو پولیو ٹیموں سے  پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں اور پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔

مصنف کے بارے میں