سردیوں سے قبل گیس کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زائداضافے کا فیصلہ

 سردیوں سے قبل گیس کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زائداضافے کا فیصلہ
سورس: File

اسلام آباد:  حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرتےہوئے سردیوں سے قبل گیس کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زائد اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع  کے مطابق رواں مالی سال کے دوران گیس سیکٹر کےگردشی قرضے میں46 ارب روپے کے  اضافے کا خدشہ ہے ،گردشی قرضے میں اضافے پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی تا ستمبرگیس کمپنیوں کے نقصان میں 46 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے اور گیس سیکٹرکا گردشی قرضہ 2700 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

ذرائع  کے مطابق  اقتصادی جائزے سے قبل گیس کی قیمت 100 فیصد سے زائد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے185 ارب روپے اور گھریلو صارفین کیلئے  آرایل این جی کی قیمتیں نہ بڑھانے سے 21 ارب کا شارٹ فال ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کیلئے سمری تیار کرلی گئی ہے جو  آئندہ ای سی سی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں