Get Alerts

بھارتی وزیراعظم نے روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ٹرمپ

بھارتی وزیراعظم نے روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نے روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس بات سے خوش نہیں تھے کہ بھارت روس سے تیل خرید رہا تھا، مگر اب اس مسئلے کا حل نکل آیا ہے۔

چین کے ساتھ تجارتی جنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعہ اب بھی جاری ہے، اور امریکہ نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے میدان میں چین کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

حماس کے بارے میں بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ حماس کو جنگ بندی معاہدے پر عمل کرنا ہوگا، اور امریکہ نہیں چاہتا کہ حماس مسلح رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس کو غیر مسلح کرنے کے لیے امریکی فوج کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ یوکرین کی جنگ ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور پیوٹن کو یوکرین کے معاملے میں ڈیل کرنا ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب تک وہ 8 جنگوں کو روکنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے انہیں بتایا کہ "میں نے لاکھوں زندگیاں بچائیں"، اور دونوں ممالک جوہری جنگ کے بہت قریب پہنچ چکے تھے۔ ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران سات طیارے گرائے گئے تھے۔

ٹیگز: