Get Alerts

خوراک تک مساوی، محفوظ اور سستی رسائی ہر انسان کا بنیادی حق ہے، صدر مملکت

خوراک تک مساوی، محفوظ اور سستی رسائی ہر انسان کا بنیادی حق ہے، صدر مملکت

اسلام آباد: صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے یومِ خوراک کے موقع پر کہا ہے کہ خوراک تک مساوی، محفوظ اور سستی رسائی ہر انسان کا بنیادی حق ہے، اور یہ صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دنیا 1979 سے 16 اکتوبر کو یومِ خوراک مناتی ہے، اور اس سال کا موضوع "بہتر خوراک اور بہتر مستقبل کے لیے ہاتھوں میں ہاتھ" رکھا گیا ہے۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان میں زراعت ملک کی معیشت کی بنیاد ہے اور کروڑوں افراد کی روزی کا ذریعہ ہے، لیکن موسمیاتی تبدیلی، سیلاب اور مہنگائی خوراک کی کمی کو بڑھا رہے ہیں، جس کی وجہ سے کئی خاندان صحت مند غذا کے اخراجات برداشت نہیں کر پاتے۔

صدر زرداری نے بچوں میں غذائی کمی کو ایک سنگین چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت موسمیاتی لحاظ سے موزوں کاشت کاری کو فروغ دے رہی ہے، بہتر آبی اور زمینی انتظام کے ذریعے خوراک کی فراہمی کو مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کے ریلیف کے لیے اقدامات جاری ہیں، اور حکومت خوراک کے ضیاع کو روکنے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ زرعی پیداوار میں اضافہ اور کمزور طبقات کی حفاظت حکومت کی ترجیح ہے۔صدر زرداری نے اختتام میں کہا کہ "ہمارا عزم ہے کہ کوئی بچہ بھوکا نہ سوئے، ہر گھر میں خوراک پہنچے"۔

ٹیگز: