کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے چوتھے روز بھی مثبت رجحان کا تسلسل جاری رہا، جہاں کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ کے ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 864 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر، ہنڈرڈ انڈیکس 210 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 686 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم آج کے کاروبار میں اس میں نمایاں اضافہ ہوا۔