اسلام آباد:پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان رابطوں کے سلسلے میں آج ایک اہم ملاقات ہونے جا رہی ہے۔ پیپلزپارٹی کا وفد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے دفتر خارجہ میں ملاقات کرے گا، جس میں راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، نیئر بخاری اور ندیم افضل چن شامل ہوں گے۔
اس ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، پارلیمانی حکمت عملی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات دونوں جماعتوں کے تعلقات مضبوط کرنے اور سیاسی ہم آہنگی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔