Get Alerts

افغا ن  جارحیت کا   منہ توڑ جواب دیا، پاکستان جائز مذاکرات کے لیے تیار:وزیر اعظم کا کابینہ اجلاس  میں خطاب

افغا ن  جارحیت کا   منہ توڑ جواب دیا، پاکستان جائز مذاکرات کے لیے تیار:وزیر اعظم کا کابینہ اجلاس  میں خطاب

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ حالیہ واقعات میں صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان نے بھارت کی ایما پر پاکستان پر حملہ کیا، جس کے بعد پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا، اور اب افغان حکومت نے سیز فائر کی درخواست کی ہے۔ موجودہ صورتحال میں بال افغانستان کے کورٹ میں ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے اور پاکستان نے کئی بار افغان حکومت کو سمجھانے کی کوشش کی ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع نے بھی متعدد بار افغانستان کا دورہ کیا، تاہم بدقسمتی سے تمام کوششوں کے باوجود افغان حکومت نے محاذ آرائی کا راستہ اختیار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ جائز شرائط پر بات چیت کے لیے تیار ہے تاکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیراعظم نے فلسطین سے متعلق پاکستان کے واضح مؤقف پر بھی زور دیا اور کہا کہ پاکستان کی حمایت ہے کہ ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جانی چاہیے۔

شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو قسط کی منظوری پر شکرگزاری کا اظہار بھی کیا۔

ٹیگز: