Get Alerts

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں انڈیپینڈنٹ گروپ کی شاندار فتح

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں انڈیپینڈنٹ گروپ کی شاندار فتح

اسلام آباد:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات میں عاصمہ جہانگیر کے انڈیپینڈنٹ گروپ نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق، ہارون الرشید کو صدر منتخب کیا گیا جبکہ ملک زاہد اسلم نے سیکرٹری کا عہدہ حاصل کیا۔

انتخابات میں انڈیپینڈنٹ گروپ کو وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور احسن بھون کی بھرپور حمایت حاصل رہی، جس نے ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

دوسری جانب، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ حامد خان کی قیادت میں پروفیشنل گروپ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔وزیراعظم شہباز شریف نے نومنتخب عہدیداروں کو خصوصی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ٹیگز: