Get Alerts

امریکی صدر ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

امریکی صدر ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

مشرق وسطیٰ میں امن کی کامیابی پر تبادلہ خیال، روس-یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے حکمت عملی پر غور

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جسے صدر ٹرمپ نے انتہائی مثبت قرار دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے بتایا کہ صدر پیوٹن نے مشرق وسطیٰ میں امن کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے اور اسے صدیوں پرانا خواب قرار دیا۔

صدر ٹرمپ کے مطابق  اس کامیابی سے روس-یوکرین جنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیوٹن نے خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے بچوں کے حوالے سے اقدامات کو بھی سراہا۔دونوں رہنماؤں نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے ہفتے دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی مشیروں کا اجلاس ہوگا، جس کی قیادت امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کریں گے۔ اجلاس میں روس-یوکرین جنگ کے خاتمے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی ہنگری کے دارالحکومت میں صدر پیوٹن سے ملاقات کریں گے، جہاں دونوں رہنما روس-یوکرین تنازعے کے حل کے حوالے سے بات کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ کل وہ وائٹ ہاؤس میں یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے، جس میں علاقائی امن و استحکام پر گفتگو ہوگی۔

ٹیگز: