دلائی لاما کی روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی مذمت

دلائی لاما کی روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی مذمت

میانمار :بدھ مت کے مذہبی پیشوا دلائی لاما نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف حکومت میانمار کے اقدامات کو غیر انسانی قرار دیا ہے۔
دلائی لاما نے روہنگیا مسلم اقلیت کے خلاف میانمار کی فوج اور انتہا پسند بدھ ملیشیا کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میانمار کے مجرمانہ اقدامات پر انہیں دلی صدمہ پہنچا ہے۔دلائی لاما کا کہنا تھا کہ صوبہ راخین میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف حکومت میانمار کے اقدامات انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
اقوام متحدہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پچیس اگست سے اب تک میانمار کی فوج اور انتہا پسندوں بدھسٹوں کے حملوں سے جان بچا کر بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد چار لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔چھے ہزار سے زائد مسلمان میانمار کی فوج اور بدھ ملیشیا کے حملوں میں مارے جاچکے ہیں۔جبکہ آٹھ ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں -