ایسے پاکستانی کھانے جو وزن کم کرنے میں انتہائی اہم ہیں

ایسے پاکستانی کھانے جو وزن کم کرنے میں انتہائی اہم ہیں

ؒلاہور: یہ بات کافی مشہور ہے کہ پاکستانی کھانے کھاکر وزن بڑھتا ہے کیونکہ ان میں تیل ، چکنائی اور مصا لحے زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں لیکنان کھانوں کے علاوہ کچھ ایسے بھی کھانے ہیں جن کا استعمال وزن کم کرنے میں خوب مدد دیتا ہے۔

دلیا
فائبر والے کھانے ہمارا وزن کم کرنے میں اہم بہت کردار کرتے ہےں اور گندم کے دلیے میں بہت زیادہ فائبر ہوتا ہے۔ناشتے میں دلیا کھانے سے دن بھر آپ کا پیٹ بھرا رہے گااور اسی طرح اگر آپ دلیے کو دوپہر کے کھانے میں کھائیں گے تو اس سے آپ کو بہت فائدہ ہوگا۔اگر آپ کا وزن زیادہ ہے یا کولیسٹرول کا مسئلہ درپیش ہوتودلیا ضرور کھائیں۔

ستو
گرمیوں میں ان کے استعمال سے نہ صرف آپ کو فرحت بخش احساس ملے گا بلکہ اس کی وجہ سے آپ کا وزن بھی کم ہوگا۔سفید چنوں یا جو سے بنائے گئے ستوں میں بھرپور غذائیت پائی جاتی ہے۔اس کے باقاعدہ استعمال سے آپ اپنا وزن کم کرسکتے ہیں۔

باجرہ
اس سے بنائی ہوئی روٹی ضرور کھائیں کہ اس میں آپ کو منرلز اور لحمیان کی مناسب مقدار ملے گی اور آپ کو کمزوری کا احساس بھی نہیں ہوگا۔