چائے کا کثرت سے استعمال آپ کیلئے کس حد تک نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے؟

چائے کا کثرت سے استعمال آپ کیلئے کس حد تک نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے؟

لاہور:اکثر لوگ چائے کے اتنے عادی ہوتے ہیں کہ ان کیلئے اس کے بغیر دن گزارنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے ۔چائے کے کچھ فوائد تو ضرور ہیں، لیکن صرف اگر اس کا استعمال مناسب حد کے اندر کیاجائے۔ کسی بھی چیز کی زیادتی انسان کیلئے نقصان دہ ہوتی ہے۔ سی طرح چائے کا بہت زیادہ استعمال بھی ہمارے لیے اچھا نہیں ہے۔
ایک طبی رپورٹ میں چائے کے کچھ ایسے ہی نقصانات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک عام پائے جانے والے مسئلے کا ہم میں سے اکثر لوگوں کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ مسئلہ نیند کی خرابی کی صورت میں ہم میں سے اکثر کے لئے پریشانی کا سبب بنتا ہے، جس کی بنیادی وجہ چائے میں پائی جانے والی کیفین ہے۔
چائے میں ایک اور کیمیکل تھیو فیلائن بھی پایا جاتا ہے جو قبض کا سبب بنتا ہے۔ اکثر لوگ چائے کو ہاضمے کیلئے بہتر سمجھتے ہیں لیکن اس کا ضرورت سے زائد استعمال جسم میں تھیوفیلائن کی مقدار بڑھا کر ہاضمے کی خرابی اور قبض کا سبب بنتا ہے۔
چائے میں موجود کیفین کی وجہ سے لوگ اپنے موڈ میں بہتری تو محسوس کرتے ہیں لیکن جب کیفین کا استعمال زیادہ مقدار میں کیاجائے تو یہی چیز آپ کے موڈ کو خراب کرکے ذہنی دباﺅ اور پریشانی کا سبب بن جاتی ہے۔
خیال رہے کہ چائے کا بکثرت استعمال مردوں میں پراسٹیٹ کی بیماری کو سنگین بناسکتا ہے اور اگر یہ بیماری حد سے بڑھ جائے تو پراسٹیٹ کینسر کی شکل بھی اختیار کرسکتی ہے۔