اشتعال انگیز تقاریر، کیپٹن (ر) صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری

اشتعال انگیز تقاریر، کیپٹن (ر) صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور: مقامی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری لاہور میں کیس کی سماعت ہوئی تو مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر عدالت میں پیش نہ ہوئے اور ان کے وکلاءنے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ 
وکلاءنے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ کیپٹن (ر) صفدر اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے لہٰذا عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔ 
ذرائع کے مطابق عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔ 
واضح رہے کہ تھانہ اسلام پورہ نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے جس میں عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں طلب کر رکھا تھا۔

مصنف کے بارے میں