گیس پائپ لائن میں دھماکہ، کئی شہروں کی سپلائی معطل

گیس پائپ لائن میں دھماکہ، کئی شہروں کی سپلائی معطل
سورس: File

سوئی: کندھ کوٹ میں سوئی سے کراچی جانے والی گیس پائپ لائن میں دھماکے کے نتیجے میں کراچی سمیت مختلف شہروں میں گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔

پولیس کے مطابق سوئی سے کراچی آنے والی گیس پائپ لائن میں گائوں غلام رسول ملک کے مقام پر دھماکا ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر واقعے سے متعلق تفتیش شروع کر دی ہے۔

حکام نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پائپ لائن میں دھماکا گیس پریشر کے باعث ہوا ہے تاہم واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مصنف کے بارے میں