نواز شریف کو پاکستان واپسی پر کوئی قانونی مشکل نہیں ہوگی: لیگل ٹیم نے کلین چٹ دیدی

نواز شریف کو پاکستان واپسی پر کوئی قانونی مشکل نہیں ہوگی: لیگل ٹیم نے کلین چٹ دیدی

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی اور مقدمات کا جائزہ لینے کے لیے لندن میں ن لیگ کے بڑوں کی بیٹھک ہوئی جس میں قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی ٹیم نے میاں نواز شریف کو پاکستان واپسی کیلئے کلیئرنس دے دی ہے۔ قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان واپسی پر مقدمات میں قانونی مسائل پر کوئی مشکلات در پیش نہیں۔

مسلم لیگ ن کی میٹنگ میں نواز شریف، شہباز شریف، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ اور اسحاق ڈار شریک ہوئے۔ اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ملک نے شرکا کو بریفنگ دی۔

مصنف کے بارے میں