وزیر اعظم شہباز شریف نے وطن واپس پہنچتے ہی بڑی بیٹھک لگالی،نواز شریف کی واپسی کے لیے قانونی  ٹیم اور سینئر رہنمائوں کی  طلبی

وزیر اعظم شہباز شریف نے وطن واپس پہنچتے ہی بڑی بیٹھک لگالی،نواز شریف کی واپسی کے لیے قانونی  ٹیم اور سینئر رہنمائوں کی  طلبی

لاہور:وزیر اعظم شہباز شریف  نے وطن واپس پہنچتے ہی بڑی بیٹھک لگالی۔ نواز شریف کی واپسی کے لیے قانونی ٹیم اور سینئر رہنمائوں کو مشاورت کے لیے طلب کرلیا ہے۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف فرانس اور لندن کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لاہور پہنچ گئے ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور پہنچنے کے بعد لیگل ٹیم کو مشاورت کیلئے طلب کیا ہے۔ وہ پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے مشاورتی ملاقات بھی کریں گے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور نواز شریف کی نااہلی ختم ہونے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں چیف سیکرٹری پنجاب، بابر دین (ایل ڈبلیو ایم سی) ایم ڈی واسا اور کمشنر لاہور پہنچے اور بارشوں کے پیش نظر لاہور بھر میں نکاسی آب کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیر اعظم نے لاہور کے مختلف انڈر پاسز میں پانی بھرنے اور نکاسی آب نہ ہونے پر رپورٹ طلب کی ہے۔

 عید الاضحیٰ پر سکیورٹی اور صفائی مہم کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ افسران کو عید پر متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مصنف کے بارے میں