Get Alerts

مسلم ممالک کا دباؤ رنگ لے آیا، اسرائیل قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا: امریکی صدر

مسلم ممالک کا دباؤ رنگ لے آیا، اسرائیل قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا: امریکی صدر

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اب قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ "قطر امریکہ کا اتحادی ملک ہے، اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں۔"

صدر ٹرمپ نے حماس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ "اگر موقع ملا تو وہ یرغمالیوں کو قتل کر دیں گے۔" ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ خطے میں قیامِ امن کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں، اور انہیں اس سلسلے میں ایوارڈز ملنے چاہئیں۔

صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ جمعہ کے روز چینی صدر سے بات کریں گے تاکہ مشرق وسطیٰ اور عالمی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

ایک اور اہم اعلان میں امریکی صدر نے بتایا کہ ان کے حکم پر امریکی فورسز نے وینزویلا میں دوسرا فضائی حملہ کیا ہے۔ کارروائی کے دوران تین مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔

احتجاجی مظاہروں سے متعلق بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ "احتجاج کے نام پر پیشہ ور مظاہرین جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہو رہے ہیں، جو قابل قبول نہیں۔"

ٹیگز: