Get Alerts

سنیتا مارشل کا شادی شدہ زندگی میں رویوں پر اظہارِ خیال

سنیتا مارشل کا شادی شدہ زندگی میں رویوں پر اظہارِ خیال

لاہور : پاکستانی اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے شادی شدہ زندگی میں میاں بیوی کے باہمی رویوں پر گفتگو کرتے ہوئے معاشرے میں پائے جانے والے ایک عام رویے کی نشاندہی کی ہے۔

ایک حالیہ مارننگ شو میں گفتگو کے دوران سنیتا مارشل نے کہا کہ ان کے مشاہدے کے مطابق بڑی تعداد میں مرد دوستوں کی محفل میں اپنی بیویوں کا مذاق اڑاتے ہیں، اور یہ رجحان خاص طور پر دیسی معاشرے میں دیکھنے کو ملتا ہے۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ تقریباً 98 فیصد مرد دوستوں کے سامنے اپنی اہلیہ کے حوالے سے مذاق کرتے ہیں۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات بیوی اگر لوگوں کے سامنے شوہر کو کوئی مشورہ دے تو اسے سب کے سامنے رد کر دیا جاتا ہے یا اس کے مشورے کا مذاق بنایا جاتا ہے۔

سنیتا مارشل کا کہنا تھا کہ اگر کسی بات سے اختلاف ہو تو اسے محفل میں بیوی کو شرمندہ کرنے کے بجائے بعد میں احترام کے ساتھ بھی سمجھایا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کے مطابق معاشرے میں بعض مردوں کی تربیت ایسے ماحول میں ہوتی ہے جہاں بیوی کو شوہر سے کم تر سمجھنے کا تصور پایا جاتا ہے۔

سنیتا مارشل کے ان خیالات کے بعد سوشل میڈیا پر بھی بحث شروع ہوگئی ہے، جہاں صارفین اپنے ذاتی تجربات اور آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔

ٹیگز: