جدہ: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقوں پر حوثی گروپ کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مقدس مقامات، مساجد اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششوں کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
او آئی سی کے مطابق مقدس مقامات اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششیں دہشت گردی کے زمرے میں آتی ہیں اور اسلامی اقدار سمیت عالمی قوانین کے منافی ہیں۔
اسلامی تعاون تنظیم نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مملکت کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
او آئی سی نے کہا کہ حرمین شریفین کا تحفظ پوری امت مسلمہ کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے، جبکہ مقدس مقامات اور زائرین کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کی مکمل حمایت کی جائے گی۔