اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرمیاں نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو آزاد جموں و کشمیر کے صدر کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا۔
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نامزدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی کو صدر آزاد جموں و کشمیر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
مریم اورنگزیب نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی کو صدارتی امیدوار نامزد ہونے پر مبارکباد بھی دی۔
نجیب نقی آزاد کشمیر کی سیاست میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں اور ماضی میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر جناب محمد نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان صاحب کو آزاد ریاست جموں وکشمیر کے صدر کے منصب پر نامزد کیا ہے اور انہیں صدر آزاد جموں وکشمیر کے عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ جماعت اور اس کی قیادت کی جانب سے ڈاکٹر محمد نجیب نقی کو…
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) September 16, 2026