سمرقند: ازبکستان کے شہر سمرقند میں جاری اولمپیاڈ 2026 میں پاکستان نے اسرائیل کے خلاف شطرنج کا مقررہ میچ بائیکاٹ کردیا۔
صدر چیس فیڈریشن پاکستان ذیشان علی نقوی کے مطابق پاکستان کی اسرائیل کے حوالے سے واضح پالیسی ہے، اس لیے حکومتی پالیسی کے خلاف اسرائیل کے ساتھ شطرنج کا مقابلہ نہیں کھیل سکتے۔
ذیشان علی نقوی نے کہا کہ پاکستان نے فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسرائیل کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سمرقند میں جاری اولمپیاڈ میں دنیا بھر سے 203 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں۔